Main Haari Sajan Romantic Novel By Mehmal Noor
Main Haari Sajan Romantic Novel By Mehmal Noor
اوو تو یہ تم ہو۔۔۔پیچھلے چار گھنٹے سے تمہیں میں ہر جگہ ڈھونڈ رہا ہوں۔۔۔اب کی بار وہ گھمبیر آواز میں بولا۔۔۔کچھ دیر پہلے والا اسکا محبت والا انداز غائب ہو چکا تھا۔۔۔
اسکی بات پر تو مناہل کو اپنی دھڑکن روکتی ہوئی محسوس ہوئی۔۔۔
میں بھی کہو اس وقت کوئی شریف لڑکی تو اپنے گھر سے نہیں نکلتی۔۔۔یہ پرواہ کئے بیناکہ مناہل کو اسکے الفاظ کس قدر تکلیف دینگے۔۔۔گاڑی سٹارٹ کرتے طنزیہ بولا۔۔۔
مناہل کی آنکھیں اسکی بات پر بھر آئیں۔۔۔لیکن اس میں غلط بھی کیا تھا وہ سچ تو کہہ رہا تھا حیا والی لڑکی تو کبھی رات کے اندھیریں میں اپنے محرم کے بغیر گھر سے باہر قدم نہیں رکھتی۔۔۔
وہ کہا ہے۔۔۔؟؟ارحم نے سنجیدگی سے پوچھا۔۔۔
اسکے سوال پر مناہل چونکی۔۔۔اس سوال کا کیا جواب دیتی اسے خود نہیں پتا تھا۔۔۔کہ وہ اسے چھوڑ کر کہا چلا گیا۔۔۔
بھاگ گیا۔۔۔؟؟وہ اب سوال پر سوال کر رہا تھا۔۔۔بینا اس بات کی پرواہ کیےکہ اسکے سوال پر مناہل کوئی جواب دے گی بھی کہ نہیں۔۔۔
مناہل نے فوراً سر جھکا لیا۔۔۔شاید وہ اسکے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دینا چاہتی تھی۔۔۔
ویسے مجھے تو لگا تھا وقت بہت بدل گیا ہے اب لڑکیاں سمجھدار ہوگئی ہیں کسی کی باتو میں نہیں آتیں۔۔۔پھر ایک پل کے لیے اسکا چہرہ دیکھ کر طنزیہ مسکرایا۔۔۔لیکن میں غلط تھا ابھی بھی تم جیسی پاگل اور بیوقوف لڑکیاں موجود ہیں۔۔اور اپنی ہی بات پر ایک دم قہقہہ لگا کر ہنسا۔۔۔
اور مناہل کا دل چاہا زمین پھٹے اور اس میں گڑ جاۓ۔۔۔
آپ مجھے یہی اتار دیں۔۔۔مناہل بس یہی کہہ سکی۔۔۔
کیوں۔۔۔!؟اب کسی اور کو ڈھونڈنا ہے۔۔۔؟؟ویسے مناہل میں تو تمہیں اچھی لڑکی سمجھتا تھا۔۔۔لیکن آج مجھے اپنے سارے اندازے غلط ہونے پر بہت افسوس ہو رہا ہے۔۔۔لیکن اب تو میں تمہیں تمہارے گھر ہی چھوڑونگا۔۔۔تمہارے پیچھے اپنی ڈیوٹی چھوڑ کر تمہیں مارا مارا ڈھونڈ رہا ہوں۔۔۔اور تم کہہ رہی ہو کہ تمہیں یہی اتار دوں۔۔۔ارحم کے انداز میں تلخی واضح تھی۔۔۔۔
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
Free MF Download Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ