The Bloody Journey Most Romantic Novel By Sajeela Nisar Episode 1
The Bloody Journey Most Romantic Novel By Sajeela Nisar Episode 1
"تمہیں ڈر نہیں لگتا انسانوں کے بیچ اور روشنی میں رہنے سے۔۔۔۔۔؟"
وہ الٹا اس سے سوال داغ گیا تھا
"نہیں تو روشنی اور انسانوں سے کیسا ڈر۔۔۔۔۔"
وہ دونوں ہاتھوں کا پیالا بنائے اس پر منہ ٹکائے بولی تھی
"انسانوں سے ہی تو اصل ڈر ہے اور روشنی ہونہہہ۔۔۔۔"
لیام بولتے بولتے رکا اور طنزیہ انداز میں ہنسا تو وہ حیرت سے اسے دیکھنے لگی
"تم بہت عجیب ہو۔۔۔۔۔"
وہ کندھے اچکائے بولی تو بےتاثر نظریں اس پر ٹکا گیا تھا جو جمائیاں لیتی اردگرد دیکھ رہی تھی یقیناً نیند اسے بہت سخت طریقے کا گھیر رہی تھی
"تم سو جاو بےفکر ہو کر۔۔۔۔۔"
لیام کی آواز پر اس نے لیام کو دیکھا اور تھوڑا جھجھکتے ہوئے سونے کو لیٹ گئی تھی اور ایک نظر اسے دیکھتی آنکھیں موند گئی جب کہ لیام کی آنکھوں میں وحشت اتری تھی اس کا دل تیز رفتار میں دھڑکنے لگا تھا پریزا کے خون کی متاثر کن خوشبو اسے بےتحاشہ اپنی جانب کھینچ رہی تھی اور لیام بھی بےصبرہ اس کو تک رہا تھا وہ صرف اس کے سونے کا انتظار کر رہا تھا ورنہ اس کا بہکا دینے والا خون وہ جلد از جلد اپنی رگوں میں اتار کر خود کو سکون بخشنا چاہتا تھا
پریزا کی بھاری سانسیں وہاں پرسوز ساز پیدا کر رہیں تھی اور اس کی سانسوں سے اس کے سونے کی یقین دہانی کرتا اپنی جگہ سے اٹھا اور قدم قدم لیتا اس کے قریب جاتے پیروں کے بل بیٹھے گردن ترچھی کئیے اسے تکنے لگا تھا جو کہ بہت گہری نیند میں سو رہی تھی
"برسوں بعد اس قدر گھائل کر دینے والی خون کی خوشبو میں چاہ کر بھی خود کو روک نہیں پا رہا۔۔۔۔"
وہ چہرہ اس کے چہرے کے قریب کئیے پرسوچ نگاہ اس پر ڈالے ہولے سے بڑبڑایا تھا
"ہائے یہ سکون۔۔۔۔۔"
وہ مزید چہرہ اس کے چہرے کے قریب تر کئیے گہرا سانس بھرتے اس سے اٹھتی محسور کن خوشبو کو خود کے اندر اتارتا بولا تھا
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇