Pakistan Urdu Poetry By Maham Safdar
Pakistan Urdu Poetry By Maham Safdar
”پاکستان“
خوش نما پھولوں کا خوش رنگ چمن، پاکستان!
پاک لوگوں کی جگہ ہے یہ وطن پاکستان!
مہرباں تجھ پہ رہیں میرے وطن سب افلاک
شاد و آباد رہیں تیرے یہ بن، پاکستان!
تیری گلیوں میں بہاروں کی قباٸیں اُتریں
ہیں ترے شہر سبھی رشکِ عدن، پاکستان!
تیری پیشانی پہ روشن رہیں تارے ہر دم
روشنی میں ہں ترے کوچے مگن، پاکستان!
چاند تاروں کے مقابل ہو یہ مٹی تیری
چمکے ہر ذرہ ترا بن کے کرن، پاکستان!
تیری قسمت میں بلندی لکھی ایسی رب نے
دیکھتا ہے تجھے جھک جھک کے گگن، پاکستان!
تیری حرمت پہ کوٸی حرف نہ آنے دوں کبھی
وار دوں نام پہ تیرے میں یہ تن، پاکستان!
سرحدیں تیری تو محفوظ رہیں گی داٸم
لاکھ کرتا رہے دشمن گو جتن، پاکستان!
میری اللّٰہ سے دعا ہے کہ سزا پاٸے وہ
زندگی میں جو کرے تجھ سے غبن، پاکستان!
ماہم حیا صفدر
Happy 75th Independence Day to all Pakistanis❤❤