Ayoonan Mushriqatan By Noor Episode 9
Ayoonan Mushriqatan By Noor Episode 9
"صائمہ عباس کے لیے نورالعین کو چاہتی ہے"۔وہ بالکل نارمل لہجے میں بات کر رہی تھی۔
"اور عباس بھائی وہ کیا چاہتے ہیں؟"ہما فوراً حیرتوں کے سمندر سے نکل کر جلدی سے اٹھی اور سمیعہ بیگم کے پاس صوفے پہ بیٹھی۔
"ظاہری سی بات ہے اس نے عباس کی رضامندی لے کر ہی اتنی بڑی بات کی ہو گی ورنہ بغیر اس سے پوچھے وہ اتنی بڑی بات صرف اپنی خواہش پہ نہیں کر سکتی۔تم بھی کیسی بات کر رہی ہو ہما"۔انہوں نے اسے گھورا۔
"جب وہ یہاں آئی تھی تب تو اس قسم کی کوئی بات نہیں کی،اب اچانک کیسے؟"نورالعین حیرت و اضطراب سے لاؤنج میں یہاں وہاں چکر لگاتے بولی۔اس کے لیے اس بات پہ یقین کرنا بہت مشکل تھا۔صائمہ پھپھو جب ان کے گھر آئیں تو ان کے کسی انداز سے اسے ایسا نہیں لگا کہ وہ ایسی خواہش رکھتی ہیں اور عباس نے تو بالکل بھی ظاہر نہیں ہونے دیا۔
"صائمہ نے یہ بات ابھی نہیں کی،جب وہ اور عباس یہاں آیا تھا تب اس نے اس بات کا ذکر ہم سے کیا تھا"۔سمیعہ تفصیلاً بتانے لگی۔
"اوہ اچھا!"نورالعین بولی۔
"واہ کیا بات ہے،عباس بھائی اپنا رشتہ خود لے کر آئے تھے"۔ہما چہکتے ہوئے شرارت سے بولی۔
"ہما یہ تم کیسی فضول باتیں کر رہی ہو۔عباس اسلام آباد اپنے کسی کام سے آیا تھا۔اس نے یہاں نہیں رہنا تھا تمہارے بابا کے اصرار کرنے پہ وہ یہاں رکا تھا۔"انہوں نے ہما کو تھوڑا غصے سے دیکھا جو شرارت سے نورالعین کی جانب دیکھ رہی تھی۔