Hum Raaz Novel By Liyana Malik Chapter 18
Hum Raaz Novel By Liyana Malik Chapter 18
"میں آپ کو نہیں چھوڑونگی آرزم۔آپ صرف میرے ہیں۔اگر آپ اب دوبارہ مہل کے پاس نظر آئے تو میں آنٹی سے آپکی شکایت کر دونگی"
وہ منہ پھلا کے بولی تھی۔
"کیا واقعی"
وہ اس کے اتنے کھلے اظہار سے محظوظ ہوتا اسکے تھامے ہاتھوں کو جھٹکا دے کر اپنی جانب کھینچا تھا اور اسکے بھیگے چہرے سے اپنا چہرہ قریب کیا تھا۔
"جی ہاں"
وہ اعتماد سے اسکی آنکھوں میں دیکھتی ہوِئی بولی تھی مگر یہ اعتماد زیادہ دیر تک قائم نہیں رہا تھا جب آرزم نے اسکے بھیگے چہرے کے خوبصورت نقوش پر غور کرنا شروع کیا تھا۔
"آپ صرف میرے ہیں ، بقول تمہارے اور تم کس کی ہو"
وہ بیڈ کراون سے ٹیک لگاتا اسکی کمر کے گرد نازک سا حصار باندھتا ہوا بولا تو لیلک نے گھور کر اسے دیکھا تھا۔
"مجھے آپ چھوڑیں پہلے "
وہ اسکے حصار میں کسمساتی الجھتی بولی تھی۔خوبصورت انکشاف ہوا تھا تو دل میں بھی بے چینی مچی تھی۔نظریں جھکیں تھیں لہجہ لرکھڑایا تھا۔
"اب تو ہاتھ آئی ہو، اب بھی چھوڑنا ہوگا کیا"
نازک گرفت گردِ کمر سخت ہوئی تھی، لہجہ چاشنی ہوا تھا جبکہ نظریں خوبصورت چہرے پہ ٹک سی گئیں تھیں۔
"نہیں کریں نا آرزم"
کمر پہ رینگتیں انگلیوں کو محسوس کرکے وہ پریشان ہوئی تھی۔دل گھبرایا تھا جسم میں بے چینی کی لہر دوڑی تھی۔چہرہ تمتما اٹھا تھا۔
"اب سب کرنا ہے مجھے"
لہجہ رعب دار تھا۔لیلک نے گھبرا کر اسکی آنکھوں میں دیکھا تھا جہاں اقرار ہوتے ہی نظروں میں محبت کا سمندر ڈوب آیا تھا اسکی نظروں کے دیے گِئے پیغام سے اسکا نازک سا دل لرزا تھا۔اس نے نفی میں سر ہلا تھا۔اور اسکے ہاتھ اپنی کمر سے ہٹانے کی بھر پور کوشش کی تھی مگر وہ اتنی سی کوشش سے ہی ہلکان ہوگئ تھی اور سہم کر آرزم کو مدد طلب نظروں سے دیکھا تھا۔
"اب رونا مت شروع کردینا"
"تمہارے موڈ سوئنگز تو کافی خطرناک ہیں"
"ابھی اقرار اور اب انکار"
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ