Dil Bin Tere Dhadke Na By Sadia Yaqoob Episode 5
Dil Bin Tere Dhadke Na By Sadia Yaqoob Episode 5
مجھے تم بہت اچھی لگتی ہو ۔۔۔۔ اتنی اچھی کہ آج تک مجھے کوئی بھی لڑکی اتنی اچھی نہیں لگی ۔۔۔۔۔ حاعفہ اشھب خان کو تم سے محبت ہو گئی ہے ۔۔۔۔۔
اسکی طرف سے اقرارِ محبت سن کر حاعفہ کے دل کی دھڑکن بڑھ گئی تھی گئی تھی اور چہرہ لال ہو گیا تھا ۔۔۔۔۔ شرم کے مارے وہ اپنی نظروں کے ساتھ ساتھ اپنا سر بھی جھکا گئی تھی۔۔۔۔۔
وہ معصوم سی پاگل لڑکی اسکا اظہار محبت سن کر مرنے کے دم پر تھی ۔۔۔۔ اسے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ وہ روئے یا خوش ہو ۔۔۔۔ جس ہمت کے ساتھ وہ اشھب کے سامنے بیٹھی تھی یہ صرف وہی جانتی تھی یا پھر اسکا رب ۔۔۔۔۔
اسکے نقاب کی وجہ سے اشھب اسکے چہرے کے بدلتے رنگوں کو تو نہیں دیکھ پایا تھا پر بار بار اسکا اپنے ہاتھوں کو مسلنا اسکے سامنے حاعفہ کی اضطرابی کیفیت بیان کر گیا تھا ۔۔۔۔۔
لگتا ہے تمھیں میرا اظہار کرنا اچھا نہیں لگا ۔۔۔۔ پتا نہیں اب تم مجھ سے پھر کبھی بات کرو گی بھی یا نہیں ۔۔۔۔ پر میں اپنے دل کا کیا کروں ۔۔۔۔ جو صرف تمھارے لیے دھڑکتا ہے ۔۔۔۔۔
کب تم میرے لیے اتنی اہم اور ضروری ہو گئی مجھے پتا ہی نہیں چلا ۔۔۔۔۔ مجھے تمھاری یہ جھکی نگاہیں جو کچھ پل کے لیے میرے اوپر اٹھتی ہیں بہت عزیز ہیں ۔۔۔۔۔
میں ۔۔۔۔۔
نہیں پلیز تم کچھ مت بولو آج صرف مجھے سنو ۔۔۔۔ میں تم سے اپنے دل کی ہر بات کرنا چاہتا ہوں ۔۔۔۔۔ حاعفہ جو اسکو اور کچھ کہنے سے روکنے والی تھی اشھب نے اسکی بات کو کاٹتے ہوئے اسے بولنے کا موقع ہی نہیں دیا تھا ۔۔۔۔۔
میں چاہتا ہوں کوئی ایسا ہو ۔۔ جو میرے سبھی رازوں کو جان جائے۔۔۔۔۔۔ جو میرے ہر دکھ درد میں میرا ساتھ دے ۔۔۔۔۔ ہر قدم پر میرے ساتھ ہو ۔۔۔۔ جب کبھی میں بکھروں تو آگے بڑھ کر مجھے اپنے اندر سمیٹ لے ۔۔۔۔
اور میرا دل کہتا ہے کہ تم ہی وہ ہستی ہو جس کا مجھے انتظار تھا جسے اوپر والے نے صرف میرے لیے بنایا ہے ۔۔۔۔ اسکی یہ بات سن کر وہ بنا آواز کے اپنے گھٹنوں میں سر دیئے رو دی تھی۔۔۔۔۔۔
اسکا کانپتا ہوا جسم اسکے رونے کی گواہی دے رہا تھا ۔۔۔۔ پر پھر بھی اشھب نے یہ جانتے ہوئے بھی اپنی بات جاری رکھی ۔۔۔۔۔
ہماری زندگی میں ایسا کوئی ضرور ہونا چاہیے جس کو اپنی خامیاں بتاتے جھجک نا ہو۔۔۔۔ جس پر یقین ہو کے لڑکھڑانے پے تھام لے گا ۔۔۔۔۔ میں تمھاری زندگی میں یہی ایک خاص شخص بننا چاہتا ہوں ۔۔۔۔
پلیز ناں مت کرنا۔۔۔۔۔ میں تم سے وعدہ کرتا ہوں تمھیں دنیا کی ہر خوشی دینے کی کوشش کروں گا ۔۔۔۔۔ بس ایک بار میری ہو جاؤ ۔۔۔۔۔
نہیں ہے مجھے آپ سے محبت اور نا ہی میں ایسا کچھ چاہتی ہوں ۔۔۔۔ آپ پلیز جائیں یہاں سے ۔۔۔۔ حاعفہ نے بنا سر اٹھائے اسکی بات کا جواب دیا ۔۔۔۔
زبان سے اسکے یہ الفاظ نکلے تھے پر دل اسکا اپنی بے بسی پر خون کے آنسو رو رہا تھا ۔۔۔۔۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ