Yeh Meri Deewangi Novel By Insa kiran Episode 9
Yeh Meri Deewangi Novel By Insa kiran Episode 9
دسمبر کی ٹھٹھرتی ہوئی شام میں وہ آنسو بہاتی بارش کے ٹھنڈے پانی میں بھیگ رہی تھی۔۔۔اس پر نا تو دسمبر کی سردی کا اثر ہورہا تھااور
نا ہی بارش اس کے اندر کی آگ کو ختم کر پا رہی تھی۔۔وہ آگ کم ہونے کی بجائے
اور بڑھتی جا رہی تھی۔۔۔لیکن آج اسے اپنے اندر کی آگ کو ختم کرنا تھا۔۔وہ اس گھٹن سے
نجات چاہتی تھی۔۔لیکن وہ گھٹن اس کے لئے جان لیوا بن رہی تھی۔۔آنکھوں سے آنسو
بہتے بالوں میں جذب ہو رہے تھے۔۔پر اسے پرواہ کہاں تھی۔۔بس اسے آزادی چاہیے تھی ۔۔اس بےنام زندگی سے۔۔مسیحا کا انتظار تھا۔۔
جو اسے اِس گھٹن بھری زندگی سے باہر نکالتا۔۔
کافی دیر تک اپنے اندر کی آگ کو بھجانے کے بعد وہ مرے مرے قدموں سے اس علیشان
محل نما گھر میں داخل ہوئی،وہ گھر جس میں شہر سے دور ہونے کے باوجود بھی ہر سہولت موجود تھی۔۔جس گھر میں اس کے
لئے صرف دکھ ہی لکھے تھے۔۔جو ابھی تک ہوا تھا کیا وہ کم تھا جو زندگی اس کا ایک اور امتحان لینے جا رہی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اپنے کمرے میں داخل ہونے کے بعد اس نے ایک نظر اپنے بھیگے ہوۓ کپڑوں پر ڈالی
اور الماری سے اپنے کپڑے لینے کے بعد وہ واشروم میں بند ہو گئی۔۔
تھوڑی دیر بعد وہ فریش ہو کر
آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر اپنا جائزہ لینے لگی کیسے وہ اتنی خوش تھی اور کیسے اس کی زندگی بدل گئی اسےخود پتا نہیں چلا۔۔۔کیسا
کھیل کھیلا تھا قسمت نے اس کے ساتھ۔۔وہ خود جان نہیں پائی تھی۔۔۔۔کیسے اس
کی زندگی کی بازی پلٹ گئی تھی۔۔۔۔وقت پھر سے پر لگا کر اڑا تھا۔۔۔فرق بس یہ ہوا تھا کہ
اب علینا کے چہرے پر موجود زخم ٹھیک ہو چکے تھے پر وہ نشان چھوڑ چکے تھے۔۔۔۔۔جو رہ رہ کر اس کی بے بسی کا مذاق اڑاتے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ابھی اس نے بالوں میں برش پھیرا ہی تھا کہ اسے کار کا ہارن سنائی دیا۔۔" جس
کا مطلب صاف تھا کہ وہ جس سے انتہا کی نفرت کرتی ہے وہ آ چکا ہے۔۔۔"آج اس کا جلدی سونے کا ارادہ تھا تا کہ وہ اس انسان کا
سامنا کرنے سے بچ سکے۔۔۔ورنہ وہ وحشی نما انسان اس کو اذیت دینے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتا تھا۔۔اس کی نظر ایک دم سے اپنے
چہرے پر گئی تو اپنے چہرے پر اس کے دیے ہوئے زخم دیکھ کر اس کی روح تک
کانپ گئی۔۔اس نے جلدی سے اپنے بال سمیٹے اور بیڈ پر لیٹ کر اپنے اوپر کمفرٹر کھینچ لیا۔۔۔
Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇